ہملٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار پھر پاکستان کا ٹاپ آرڈر دھوکہ دے گیا، 56 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کا چیلنج لئے پاکستان نے ہملٹن میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی کی طرح پاکستان بلے باز کیویز فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ محض 16 رنز پر گری، اوپنر حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 16 رنز پر ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جہاں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بغیر کوئی رن بنائے عبداللہ شفیق آج بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف33رنزپرتیسری وکٹ گری، جب وکٹ کیپر بلے باز 22 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، 56 رنز پر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 4 رنز بناکر چلتے بنے۔