کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بینک ڈپازٹس تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 17.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، اگست 2022 سے اگست 2023 تک بینک ڈپازٹس میں 3958 ارب کا اضافہ ہوا۔
اگست 2023 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 26 ہزار 110 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2023 کے مقابلے میں اگست 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس 408 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
رواں سال جولائی میں ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 2699 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اور جون 23 میں بینک ڈپازٹس نے 25 ہزار 508 ارب روپے کی بلند ترین سطح قائم کی تھی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 11.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی 23 سے جون 23 تک بینکنگ ڈپازٹس میں 1120 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 22 میں بینکنگ ڈپازٹس 22 ہزار 809 ارب روپے تھے۔