پاکستان کا امریکی چینل سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے امریکی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جنسی ہراسگی سےمتعلق ویڈیو کا ‏ایک بڑا حصہ نشر نہیں کیا گیا۔

نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی نیوزچینل ایچ بی او کو دیے ‏گئے انٹرویو کے بعض حصے مکمل طور پر نشر نہ کرنے کے معاملے پر متعلقہ چینل سے وضاحت ‏طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان نے معاملہ ایچ بی او انتظامیہ کےساتھ اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا ‏کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی سے متعلق وزیراعظم کی ویڈیو کا ایک بڑاحصہ نشر نہیں کیا گیا۔

‏’وزیراعظم نے اللہ کے احکامات کی بات کی، اپنے لباس اور کلچر پر فخر ہے‘‏

وزیراعظم کےہندوتوا رجیم سے متعلق بیان کو بھی ایڈٹ کیا گیا جب کہ ایچ بی او کی جانب سے ‏انٹرویو کا مزیدحصہ بھی ایڈٹ کیا گیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے پاس انٹرویو کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ پاکستان نے انٹرویو کا ‏مکمل حصہ نشر نہ کرنے پر چینل سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔