کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال میں 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔
گزشتہ پانچ سالوں کا اوسط کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.3 ارب ڈالر تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ہائی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی مضبوط برآمدات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی، مقامی زرعی پیداوار میں بہتری کے باعث کم درآمدی ادائیگیوں نے تجارتی خسارے کو نمایاں طور پر کم کیا۔
ماہرین کے مطابق ورکرز کی ترسیلات زر مضبوط رہیں جن میں 10.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔