‘پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا’

کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، ستمبر 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا ہوا۔

ستمبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی،جولائی سےستمبرتک خسارہ تین ارب پچاس کروڑڈالرسےکم ہوکردو ارب بیس کروڑڈالررہ گیا،اسٹیٹ بینک کےمطابق پاکستان کا ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سترہ ماہ کی کم ترین سطح پرہ

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے مہینے میں بھی کم ہوا ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ اکتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا ہوا، جو اگست کے مقابلے میں تریپن فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی تا ستمبر میں خسارہ 3 ارب 52 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 2 ارب20 کروڑ 70لاکھ ڈالر کا رہ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ بنیادی طور پر درآمدات میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سترہ ماہ کی کم ترین سطح پر ہے، رواں سال بڑا چیلنج ڈالر میں لئے گئے قرض کی ادائیگی کے بوجھ کو کم کرنا ہے لیکن خراب عالمی مالیاتی منڈیوں کے درمیان قرض کے رول اوور پر غیر یقینی صورتحال ہے۔۔