پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9000 اضافے کے بعد 60 لاکھ 47 ہزارہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ نو ہزار اضافے کے بعد ساٹھ لاکھ سینتالیس ہزارہوگئی۔

دستاویزک میں بتایا کہ ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا کہ بکریوں کی تعداد23 لاکھ 58 ہزاراضافے کے بعد تقریبا 9کروڑہوگئی جبکہ اونٹوں کی تعداد چودہ ہزار اضافے کے بعد گیارہ لاکھ ستتر ہزار اور گھوڑوں کی تعداد ایک ہزار اضافے کے بعدتین لاکھ تیراسی ہزارہوگئی۔

اسی طرح پاکستان میں بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑیں 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہیں۔