وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان میں ایل این جی کا تاریخی معاہدہ 24 جولائی کو ہو گا جس کے تحت پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔
مصدق ملک نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت آذربائیجان سے 12 ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی معاہدے کے تحت پاکستان ضرورت کےمطابق ایل این جی خریدے گا اور خریداری کے وقت جو مارکیٹ ریٹ ہو گا اس سے کم پر خریدا جائے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ سعودیہ سے ریفائنری سیکٹر میں 14 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کریں گے، فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس سےدیگر سیکٹر کے ساتھ حق تلفی ہے فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس دینےکی ہمیشہ مخالفت کی ہے فرٹیلائزر سیکٹر کی سبسڈی ختم کر کےکسان کو ملنی چاہیے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کی سبسڈی ختم کرنےکا فارمولا کابینہ میں پیش کر چکا ہوں سب سے زیادہ 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزر کھاتی ہیں، فرٹیلائزرسیکٹرزکےسستی گیس کےمعاہدوں کی مدت ختم ہورہی ہے فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہم کرنے کے معاہدےنئی شرائط پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو ایل این جی کی نئی پالیسی متعارف کرا رہے ہیں پالیسی کے تحت صنعتکار ایل این جی گروپ کی صورت میں منگوا سکیں گے صنعتکار ایل این جی منگوا سکتے ہیں لیکن فروخت کی اجازت نہیں ہو گی سستی ایل این جی کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پا گیا پیڑول اورڈیزل کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہو رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے 120 ارب کانقصان ہو رہا ہے۔