بھارت کو واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار اور میزائل ڈیفنس سسٹم محفوظ ہیں یا نہیں ؟ دفتر خارجہ

دفتر خارجہ پاکستانی ٹیم

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ براہموس میزائل مِس فائر معاملے پرپاکستان کی پوزیشن واضح ہے، بھارت کو واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار، میزائل ڈیفنس سسٹم محفوظ ہیں یا نہیں ؟

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سےبراہموس میزائل مِس فائر معاملے پرپاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبھارت سےبراہموس میزائل مِس فائرکی تحقیقات کی رپورٹ طلب کی تھی، براہموس میزائل مس فائرمعاملے پربھارت کو مشترکہ تحقیقات کیلئے بھی کہا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ عالمی برادری سے بھی انتہائی خطرناک واقعےپربھارت سے جواب طلبی کامطالبہ کیا ، بھارت کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار، میزائل ڈیفنس سسٹم محفوظ ہیں یا نہیں ؟

خیال رہے گذشتہ سال مارچ میں براہموس میزائل غلطی سے داغا گیا جو پاکستان میں گرا، میزائل بھارتی علاقے ہریانہ سے فائر ہوا اور میاں چنوں میں آکر گرا تھا۔ حادثےمیں میاں چنوں میں شہری املاک کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔