لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سمیت سات ممالک کی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی۔
ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی، گیمز میں شرکت کے لیے آٹھویں ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوگا۔
Teams that have qualified for the Birmingham 2022 Commonwealth Games 🎉#B2022 pic.twitter.com/sYJqUJPHxl
— ICC (@ICC) April 26, 2021
کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد آئندہ برس 28 جولائی سے 8 اگست کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے قومی خواتین کرکٹرز کو دنیا بھر کے سامنے بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔
💬 “Commonwealth Games will provide a once in a lifetime opportunity to our players to interact and learn from professional athletes from other sports during their time in the athletes’ village” – PCB CEO Wasim Khan
Read More: https://t.co/95qiDq71mH #BackOurGirls pic.twitter.com/V8vxVLZuVq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 26, 2021
ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے نا صرف دنیا بھر میں ہماری ٹیم کی شناخت بنے گی بلکہ اس سے پاکستان میں بسنے والی مزید خواتین بھی کرکٹ کی طرف راغب ہوں گی۔
وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آئی سی سی ویمنز کمیٹی کوبھی مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی انتھک محنت کی بدولت ویمنز کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بھی شکرگزار ہیں۔