پاکستان کی دو بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
جنوبی افریقہ میں کھیلے جا رہے ایشیا پیسیفیک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے گزشتہ روز چار، چار گولڈ میڈل حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
سیبل نے 52 اور ویرونیکا نے 57 کلوگرام کی اسکواٹ، بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اوور آل کٹیگری میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔
ان کی تیسری بہن ٹوئنکل سہیل آج ایکشن میں ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ تینوں بہنیں کسی ایک ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کر کے پہلے ہی منفرد ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/three-sisters-of-pakistan-will-create-a-unique-record-today/