واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے لئے جگہ تنگ کردی ہے، کسی دہشتگرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کررہے۔
واشنگٹن میں امریکی پالیسی ساز ادارے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہا پاکستان میں تمام بڑے دہشت گرد حملوں کا تعلق افغانستان سے ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکارہے۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزامات قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہیں، افغانستان میں دہشت گردی سے پاکستان کو کیا فائدہ حاصل ہوگا، گزشتہ نو ماہ میں مہاجرین میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گرد گرپوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے، غیرمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان کے لئے کردارادا کرتے رہیں گے۔