پاکپتن میں نویں جماعت کا پرچہ دے کر گھر جانے والے بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں جاں بحق طالب علم بھائی بہن موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے، دونوں بہن بھائی ٹریکٹر ٹرالی کے زد میں آگئے۔
ضلع میں ایک ہی دن میں ٹریفک حادثات میں 4 طالبہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے بہن بھائی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بہن نویں جماعت کا امتحان دیکر بھائی کیساتھ گھر جارہی تھی۔