اداکارہ درفشاں کی ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں  سلیم کی پنک ساڑھی میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی، پردیس اور بھڑاس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پنک ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈبل چن اور بکھرے ہوئے بالوں کے ساتھ‘ ساتھ ایموجی بھی ایڈ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

سلیم نے اس سال کے شروع میں گلوکار عاصم اظہر کے ‘درد’ گانے کے ساتھ اپنے میوزک ویڈیو کا آغاز کیا۔