کراچی ٹیسٹ میں کون ڈیبیو کر رہا ہے؟

انجریز کی وجہ سے اپنے مین فاسٹ بولرز سے محروم پاکستان ٹیم ایک اور فاسٹ بولر کو ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

PAKvENG: Wasim Jr likely to make debut in Karachi Test

وسیم جونیئر فائنل الیون کا حصہ ہوئے تو وہ تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی جانب سے چھٹے کھلاڑی ہوں گے جو ایک ہی سیریز میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/pakveng-imam-ul-haq-ruled-out-of-karachi-test/

اس سے قبل قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں حارث رؤف، محمد علی، سعود شکیل اور زاہد محمود کو ڈیبیو کروایا تھا جب کہ ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مسٹری اسپنر ابراراحمد کو ملتان ٹیسٹ میں شامل کیا تھا۔

Image

کراچی کی وکٹ کو اسپنرز کے لیے سازگار قرار دیا جارہا ہے ایسے میں ٹیموں کا زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی ہوگا۔ ملتان ٹیسٹ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد علی نے فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم محمد علی وکٹ لینے سے محروم رہے۔

سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میں متاثرکن کارکردگی نہ دکھانے والے فاسٹ بولر محمد علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔