ورلڈ کپ:پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، بابر اعظم 74 رنز بنا کر آؤٹ

چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 42 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج بھارت کے چنئی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی اوپنر نے میچ کا آغاز شاندار ہوا، پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق نے 2 چھکے لگائے تاہم ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گرگئی جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام کے بعد عبداللہ کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اوپنر عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی 100 فیصدکارکردگی دیں، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ افغان ٹیم میں فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو شامل کیا گیا ہے، ٹاس جیتتے تو ہم فیلڈنگ کا انتخاب ہی کرتے، کوشش کریں گے پاکستان کو 250 تک محدود کریں۔

افغانستان کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس کے علاوہ ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان  اور اسامہ میر ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

اعدادوشمار کے اعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین میچ میں شائقین اپنے موبائل فونز اور کیمرے ساتھ نہیں لاسکیں گے۔