محمد رضوان نے سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم 313 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 88 اور عامر جمال 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آغا سلمان نے 53 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد رضوان پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران 300 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں جس میں انکا ایوریج 50 سے زائد کا رہا۔

فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے جنہوں نے 29.87 ی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔

قبل ازیں نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے ہوں۔