قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں فاسٹ بولر کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد بولنگ کوچ عمر گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، خرم شہزاد اور عامر جمال نے شاندار بولنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں بولنگ کرتے آرہے ہیں۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے مین بولر ہیں وہ کافی عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے انہیں ردھم میں آنے میں وقت لگے گا امید ہے شاہین دوسری اننگز میں اچھے ردھم میں نظر آئیں گے۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی رفتار کمی ضرور نظر آرہی ہے لیکن ہمارے بولرز نے دس وکٹیں لیں جس سے کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،
Pakistan fast bowling coach Umar Gul's press conference following the second day's play.#AUSvPAK pic.twitter.com/JEgJa6m6qR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں ہورہی، دوسری بار جب نئی گیند ملی تب یہ کمی محسوس کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشن بیٹنگ کے لیے مشکل ہے، آسٹریلوی فاسٹ بولرز تجربہ کار ہیں، ہمیں صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 355 رنز درکار ہیں۔
امام الحق 38 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 7 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔