پنڈی کی وکٹ کے بارے میں انگلش کھلاڑیوں نے کیا کہا؟

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے۔

پنڈی ٹیسٹ کا پہلے روز انگلش کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

انگلش اوپنر 233 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ بین ڈکٹ کی گری جب وہ 122 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بین ڈکٹ نے 107، اولی پوپ نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہیروی بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

میچ کے بعد بین ڈکٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے، پنڈی کی بیٹنگ وکٹ ہے اس پر وکٹیں لینا مشکل ٹاسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ نہیں ہے کہ پچ کل کیسا برتاؤ کرے گی۔

دوسری جانب زیک کروالی نے کہا کہ چار سنچریاں کرنا ہمارا گیم پلان نہیں تھا ہم کل بھی پلان کے مطابق ہی کھیلیں گے، ہمارے پاس پلان موجود ہے لیکن پچ اور بولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔