پاکستان کی امریکا سے شکست پر روہت شرما نے کیا کہا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست سے متعلق روہت شرما نے صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں امریکا سے شکست ہوئی جبکہ بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کی امریکا سے شکست کے سوال پر روہت شرما نے کہا کہ ٹی 20 میں کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستان زمبابوے سے ہارا پھر فائنل کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فارمیٹ ایسا ہے جس میں حریف ٹیم سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے، یقیناً پاکستان ٹیم نے بھی غلطیاں نہ دہرانے کا سوچا ہوگا۔