پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شے ہوپ الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، حسن نواز ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: بابراعظم آج کن 2 عظیم بلے بازوں کے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹی، شے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شامار جوزف، جیدین سیلز اور جیدیا بلیڈز شامل ہیں۔

دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے سیریز کو اہم قرار دے رہی ہے۔

کالی آندھی نے اس سے قبل 2023 میں تاریخ میں پہلی بار بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔