ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے
یہ پڑھیں: شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی ابتدائی تین وکٹیں 8 رنز پر گریں، جس کے بعد 23 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔
کپتان محمد رضوان کو کھاتا کھولے بغیر ہی جیڈن سیلز نے پویلین کی راہ دکھائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے رضوان جیڈن سیلز کی باہر جاتی ہوئی گیند کو چھوڑنے گئے لیکن بال اندر آتے ہوئے وکٹیں اڑا گئی۔