لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور کشمیر آج ہی حل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقات کی اس موقع پر ایڈی برنس نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی کوششوں کو سراہا۔
امریکی رکن کانگریس کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف ہوگئیں۔
اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو آج ہی حل کرنا ہوگا، امریکا فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کر ے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے قربانی دی، بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔
دریں اثنا ایڈی برنس کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں بھی پاکستانی کردار کوقدرسے دیکھتے ہیں انسانی حقوق کا تحفظ امریکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔