اسرائیلی حملے میں شوہر کی شہادت، خاتون ڈاکٹر کی ویڈیو نے دل پگھلا دیے

فلسطینی نرس

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں خاتون ڈاکٹر کے شوہر شہید ہوگئے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھلا دیے۔

فلسطین کے شہر غزہ میں زخمیوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں شوہر کی شہادت کی خبر سن کر بیٹی سے لپٹ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

غزہ کے اسپتال میں زخمیوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی دل پگھلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ڈاکٹر غزہ کے اسپتال میں زخمیوں کے علاج میں مصروف تھیں کہ اسرائیلی بمباری میں شوہر کی شہادت کی خبر ملی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے انتقال کی خبر پاکر روتے ہوئے اسپتال کے صحن میں جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر ہر تھوڑی دیر میں بم برسائے جا رہے ہیں اور زخمیوں کی بڑی تعداد غزہ کے اسپتالوں میں لائی جار ہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 560 فلسطینی شہید اور 2900 زخمی ہوچکے ہیں۔