اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو اغوا کرنے لگی

فلسطینی بچوں کا دشمن اسرائیل ہزاروں بچوں کو بےدردی سے شہید کرنے کے بعد زندہ بچوں کو اغوا بھی کرنے لگا۔

فلسطینی حکام نے غزہ سے بچی کے اغوا کی مذمت کی ہے۔

جرمنی میں فلسطینی ایلچی لیث عرفہ نے ایک اسرائیلی فوجی کے غزہ سے ایک بچی کو اسرائیل لے جانے کی خبروں کی مذمت کی ہے۔

عرافیہ نے کہا کہ بچوں کی زبردستی منتقلی بین الاقوامی قانون کے تحت نسل کشی کی ایک شکل ہے اور اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ نسل کشی کے تمام طرح کے جرم کو نشان زدہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اغوا شدہ بچوں کی فوری اور غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔