فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے امریکا میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، قانون سازوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی قانون سازوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، درجن سے زائد ڈیموکریٹس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکی قانون سازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط ارسال کردیا، خط میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں، امریکی وزیرخارجہ
رو کھنہ کی قیادت میں خط پر نئے دستخط کنندگان میں چیلے پنگری، نیڈیا ویلاذکیز اور جم میک گوورن کے نام شامل ہیں۔
پہلے سے دستخط کرنے والوں میں گریگ کیسار، لوئیڈڈ وگٹ، ویرونیکا ایسکوبار اور آندرے کارسن شامل ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے دیرینہ حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کی عالمی سطح پر ضرورت ہے۔
امریکی قانون سازوں کی جانب سے لکھا گیا خط غزہ میں 22 ماہ سے جاری جنگ اور انسانی بحران پر تشویش کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/erdogan-welcomes-recognition-of-palestinian-state/