سوردو (19 اگست 2025): بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح ملزمان نے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کا واقعہ سوردو میں پیش آیا، نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر پر حملے میں 4 افراد کو قتل کیا، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتولین میں سے ایک کا تعلق کوئٹہ اور دوسرے کا خضدار سے ہے جبکہ 2 مقامی ہیں، محرکات کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات جاری ہے۔
ستمبر 2024 میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں – پنجگور: مسلح افراد کا ڈیم پر کام کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ، 5 افراد جاں بحق
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پنجگور میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے ایک کوارٹر پر کی جانے والی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا تھا۔
تمام مقتولین مزدور تھے اور ایک کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔
مسلح ملزمان نے کوارٹر میں گھس کر تمام مزدوروں پر گولیاں برسا دیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن کیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے قتل کی مذمت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا تھا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔