بھارت کے شہر حیدرآباد میں جواں سال ٹی وی ایکٹر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی‘ بیوی کا کہنا ہے گزشتہ رات معمولی جھڑپ ہوئی
تھی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے الکاپوری کالونی میں رہائش پذیر 29 سالہ تیلگو ٹی وی ایکٹر نے اپنی جان اپنے ہی ہاتھوں سے لے لی۔
اداکارہ و ماڈل ’’نشا ملک‘‘ نے خودکشی کرلی
پردیپ کمار نامی اس اداکار کی لاش اس کی بیوری اور اس کے دوست نے گزشتہ رات دریافت کی ‘ آنجہانی اداکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے پردیپ کی لاش پنکھے سے اتاری اور اسے اسپتال کے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے باضابطہ طور پر مردہ قراردے دیا۔
حیدرآباد کے نارسنگنی پولیس اسٹیشن پر تعینات انسپکڑ رام چندر راؤ کے مطابق’’ پردیپ کی خودکشی کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی‘ تاہم
پردیپ اوراس کی بیوی میں گزشتہ رات ہلکی جھڑپ ہوئی تھی۔
فلموں کی معروف اداکارہ پوجا نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ بھارتی آئین کے سیکشن 174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔