بالی ووڈ کے معروف اداکار پریش راول کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے افراد کو سزا دینی چاہیے۔
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں، شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ اور مداحوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں دھرمیندر، سلمان خان، شاہ رخ خان، اکشے کمار ودیگر شامل ہیں۔
اداکار پریش راول نے بھی ممبئی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہوں میڈیا سے گفتگو میں ووٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ شکایت کرتے ہو کہ حکومت کام نہیں کررہی، اگر آپ آج ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اس ملک کے حالات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ آپ ہوں گے۔
پریش راول نے کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے، ان کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے یا تو ان کے ٹیکس بڑھائیں یا پھر حکام انہیں کوئی دوسری سزا دیں۔