پرینیتی اور راگھو نے نئے سال کا جشن یورپ میں منایا، تصاویر وائرل

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر سیاست دان راگھو چڈھا نے یورپ میں نئے سال کا استقبال کیا۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینیتی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ریستوراں میں بیٹھی ہوئی ہیں، جہاں راگھو نے خاکستری رنگ کا سویٹر پہنا ہوا ہے جبکہ پرینیتی کو کریم اور سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کیمرہ کے لیے پوز دیتے ہوئے دونوں مسکرا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کرسمس اور NYE اپنے پیاروں کے ساتھ سکون سے گزارے، چاکلیٹ کھاتے ہوئے، آخر میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔

پرینیتی چوپڑا نے کرسمس کی مناسبت سے بھی اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raghav Chadha (@raghavchadha88)