پرینیتی چوپڑا کی شادی میں ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل

ثانیہ مرزا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی مختلف تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، لڑکی والوں کی جانب سے مہمانوں میں ڈیزائنر منیش ملہوترا، ثانیہ مرزا اور ان کی بہن انعم مرزا بھی شامل تھے۔

دلہن پرینیتی کی دوست سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر شادی کی تقریب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شادی کی تقریب کی مناسبت سے ثانیہ مرزا نے ملٹی شیڈز کے غرارے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے نیٹ کا ہلکے گلابی رنگ کا دوپٹا لیا جبکہ ان کی بہن نے ہلکے سبز رنگ کی ساڑھی زیب تن کی۔

پرینیتی چوپڑا کی شادی کا جوڑا تیار کرنے والے ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ہلکے سرمئی رنگ کے کُرتے کے ساتھ سفید شلوار اور شال پہنی۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی بہن نے شادی کے بعد استقبالیے کا لُک بھی صارفین کے ساتھ شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا جبکہ ان کی بہن انعم مرزا نے اس موقع پر گہرے نیلے رنگ پر ملٹی شیڈز پھولوں کے امتزاج سے کام کیا ہوا شرارہ زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔