بھارتی میڈیا جو ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے منفی رپورٹنگ کے لیے مشہور ہے لیکن ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی سے اسے پاکستان کی تعریف پر مجبور کر دیا ہے۔
بھارت کا مین لائن اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہر طرف پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے چرچے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم کو سر بلند کیا۔ ان کے حریف بھارتی نیراج چوپڑا ان سے پیچھے رہ کر سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔
انڈیا ٹوڈے نے لکھا گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم خوشی سے رو پڑے۔ دیگر مین اسٹریم میڈیا پر بھی پاکستانی ہیرو کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے پاس وسائل کی کمی کے باوجود اُن کے گولڈ میڈل جیتنے اور اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ان کی صلاحیتوں کے گُن بھی گا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیےتعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔
https://urdu.arynews.tv/paris-olympics-arshad-nadeem-international-media/