پیرس اولمپکس: کھلاڑیوں کو دیے گئے کھانے میں کیڑے نکل آئے

پیرس اولمپکس میں رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں تاہم ایتھلیٹس کو کھانے کی سہولتوں میں پریشانی ہے اور انہیں فراہم کیے جانے والے کھانے میں کیڑے نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی سوئمر ایڈم پیٹی کا کہنا ہے کہ اولمپک ولیج میں کھلاڑیوں کو جو کھانا دیا گیا، اس میں کیڑے پائے گئے ہیں جو انتہائی خوفناک ہے۔

میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے ایڈم پیٹی نے کہا کہ مقابلوں کے دوران اولمپک ولیج کے حالات اور پھر کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنا میرے لیے مشکل کا سبب بنا اور میں میڈل کی دوڑ سے دور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اولمپک ولیج میں مبینہ طور پر ہمیں فراہم کیے گئے کھانے مچھلی میں کیڑے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/paris-olympics-food-shortage-in-olympic-village/