پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ جاری ہے امریکا نے ایک بار پھر چین پر سبقت لے کر پہلی پوزیشن حاسل کر لی ہے۔
پیرس اولمپکس کے 13 ویں روز بدھ کی شب آخری اطلاعات موصول ہونے تک امریکا 24 طلائی تمغے حاصل کر کے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، چین 23 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا 17 گولڈ کے ساتھ تیسرے جب کہ میزبان فرانس 13 سونے کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
گزشتہ روز دفاعی چیمپئن چین کے لی فیبن نے پیرس اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے 61 کلو گرام ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اسنیچ میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کردیا، خواتین کے پارک ایونٹ میں 14 سالہ اریسا ٹریو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نیدر لینڈز کی 36 سالہ میریٹ بو میسٹر سیلنگ میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ اس سے قبل وہ ایک سلور اور ایک برانز میڈل بھی جیت چکی ہیں۔
مردوں کی ڈنگی ریس میں بھی آسٹریلیا کے میٹ ویرن نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کر کے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔
پیرس اولمپکس میں جینڈر تنازع کا شکار بننے والی الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے تھائی لینڈ کی جانجیم سوانا فینگ کو 66 کلوگرام کے زمرے میں متفقہ پوائنٹس کے فیصلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
https://urdu.arynews.tv/paris-olympics-arshad-nadeem-javelin-throw-final/