پیرس اولمپکس میں فاتح کھلاڑی کو میڈل کے ساتھ کیا خاص تحفہ دیا جا رہا ہے؟

پیرس اولمپکس میں میڈل کی جنگ جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بار گیمز کے فاتح کو میڈل کے ساتھ ایک خاص تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس گیمز 2024 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

ہر روز مختلف ایونٹس میں جیتنے والے ایتھلیٹس کو تمغے دیے جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں ایک خاص ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے جو ایک چھوٹے ڈبے میں بند ہوتا ہے اور شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس میں کیا موجود ہے۔

اس ڈبے میں کچھ اور نہیں بلکہ ایتھلیٹس کو اولمپکس کا آفیشل پوسٹر بطور تحفہ دیا جاتا ہے۔ اس پوسٹر کو اُوگو اُٹانی نے ڈیزائن کیا ہے.

پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹس کو تمغے جیتنے کے بعد صرف ایک یہ ہی تحفہ نہیں دیا جا رہا بلکہ مقابلے کی تقریب کے بعد کھلاڑی جب پوڈیم سے اتر جاتے ہیں تو انہیں سونے، چاندی اور کانسی کے میڈل وننگ ماسکوٹ بھی بطور تحفے میں دیے جا رہے ہیں۔

یہ ماسکوٹ فرانس میں دُودُو اینڈ کیمپین فیکٹری میں تیار کیے گئے ہیں۔

ان ماسکوٹ کے پیٹ پر سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے کو بنایا جاتا ہے جبکہ ماسکوٹ کی پچھلی جانب فرانسیسی زبان میں لفظ ’براوو‘ لکھا ہوا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/paris-olympics-selfie-of-north-and-south-korean-athletes-goes-viral/