پی ٹی آئی کے زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار

پارلیمنٹ لاجز سب جیل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دے دی۔

تمام زیرحراست اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی  لاجز منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست تمام دس اراکین اور بیرسٹر گوہر نے درخواست اسپیکر کو دے دی ، جس میں سیکیورٹی کےپیش نظرپارلیمنٹ لاجزمیں فلیٹس کو سب جیل قراردینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے اس معاملے پر وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ ، وزارت قانون اور شعبہ قانون سازی سے مشاورت کی اور ان اراکین کے پورے سیشن کےلیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گیے ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف نےزیر حراست ارکان کےلیے لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔