قومی اسمبلی : عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی کا قیام

پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے 13 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنادی، کمیٹی اراکین میں عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف اور دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف کو ایک ساتھ بٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے تیرہ رکنی کمیٹی بنادی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیراعظم عمران خان بطور قائد ایوان شامل ہیں جبکہ شہباز شریف، آصف زرداری، شیخ رشید، خالدمقبول صدیقی، اخترمینگل، امیر حیدر خان ہوتی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اور امیر حیدر خان ہوتی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ مذکورہ کمیٹی ارکان اسمبلی کے طرزعمل اور ان سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے قائدین پر شدید تنقید کے باعث ارکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے اور ایوان کا ماحول خراب ہوجاتا ہے۔