سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف واک آؤٹ کیا بعد ازاں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ روز گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز نے واک آؤٹ کیا بعد ازاں وہ ایوان میں واپس آئے اور بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی ترمیم کے بغیر یہ الیکشن میں نہیں جا سکتے جس میں پی ٹی آئی پر پابندی نہ ہو کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایسے الیکشن جیت جائیں گے۔
سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ مل گئی نہ اب تو آ جائیں الیکشن میں۔ بلوچستان کی سیٹیں کم کرکے آپ الیکشن میں جانے کا اعلان کریں گے، آج تو آپ کے اتحادی بھی احتجاج کر رہے ہیں۔
دوران اجلاس پی پی سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر نہیں ہے۔ اگر وہ لیڈر ہوتے تو ان کی حکومتیں برقرار رہتیں انہوں نے اپنی بے وقوفی سے اپنی حکومتوں کا خاتمہ کیا۔
ڈیجیٹل مردم شماری نتائج، حکومتی سینیٹر کا واک آؤٹ
بہرہ مند تنگی کے اس خطاب پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے بھرپور احتجاج کیا۔