’پرورش‘ میں سمیر اور امل کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل پرورش میں سمیر اور امل کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں عینا آصف اور ثمر جعفری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ابو الحسن (سمیر) اور ریحام رفیق (امل) کے کردار میں موجود ہیں۔

پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ولی کے گھر چھوڑ کر جانے کے بعد امل پریشان ہوجاتی ہے اور بھائی سمیر کو بتاتی ہے کہ وہ ولی کو پسند کرتی ہے یہ یکطرفہ محبت ہے بھائی یہ سن کر غصے میں نہیں آتا اور اس کی تکلیف میں ساتھ دیتا ہے۔

یہ منظر اپنی صداقت کی وجہ سے لوگوں کے دلوں کو چھو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’امل اور سمیر کا خوبصورت بندھن میری آنکھوں میں آنسو لے آیا ہے۔‘

دوسرے صارف نے کہا کہ ’ہر لڑکی سمیر جیسے بھائی کی مستحق ہے۔‘ تیسرے کا کہنا تھا کہ ’ایسا ہی ہونا چاہیے کہ ایک لڑکی اپنے بھائی کو جذبات بتانے کے قابل ہو۔‘