کراچی (17 اگست 2025) لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود مسافروں نے بتایا کہ تیز فتار مسافر ٹرین لودھراں جنکشن پر مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی۔
حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد نیچے دبے ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں امدادی کارکنان نے اسپتال منتقل کیا۔
بوگیوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں مسافروں کو نکالنے کیلیے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہے اس حوالے سے ہلاکتوں کا بھی قومی امکان ہے، طبی امداد کیلیے اسپتال لائے گئے زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔