ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین اہم شخصیات کا انتقال ہوا ہے، جن میں اکتیس سال تک مسجد الحرام میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 31 سال تک درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد اور لیکچرار شیخ عبدالرحمان العجلان جمعے کے روز انتقال کرگئے۔
The Funeral Prayers took place after Jumu’ah today and was led by Sheikh Saud Ash Shuraim pic.twitter.com/DrA9FkB7xH
— (@HaramainInfo) May 7, 2021
اُن کا نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ سعود الشریم کی امامت میں ادا کی گئی۔
علاوہ ازیں مسجدِ نبوی ﷺ کے امام کے بھائی شیخ محمد الحذیفے بھی کرونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اُن کا شمار معروف ججز، اسکالرز میں ہوتا تھا۔
Sheikh Muhammad Al Hudaify, Brother and Uncle to two of Imams of Masjid Al Nabawi, Madinah has passed away after battling COVID-19.
A life spent as a prominent judge, scholar and mentor
إنا لله وانا اليه راجعون pic.twitter.com/gK2GPPNk50
— Haramain Sharifain (@hsharifain) May 7, 2021
قبل ازیں ریاض کے ڈپٹی گورنر کی والدہ کا انتقال ہوا، جن کا نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ عشاء مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ جنازے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ تینوں شخصیات کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کی گئی۔
— Haramain Sharifain (@hsharifain) May 6, 2021
مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے عبدالرحمان العجلان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی جبکہ ایوان شاہی نے بھی تینوں مرحومین کی مغفرت، درجات بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔