بھارت کیخلاف فاسٹ بولر کی ’سرپرائز‘ انٹری

بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ’سرپرائز‘ فاسٹ بولر کی انٹری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ فاسٹ باؤلر سکاٹ بولان بدھ کو اوول میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کا فائنل کھیلیں گے۔

آسٹریلیا نے مائیکل نیسر کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا تھا جب جوش ہیزل ووڈ کو سائیڈ سٹرین کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

Pat Cummins confirms Boland to play WTC final against India
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کو چیمپئن شپ کا فائنل کھلانا تھا لیکن ٹریننگ کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاہم جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔
آسٹریلیائی کپتان کا کہنا ہے کہ وہ مچل اسٹارک کے ساتھ بولانڈ کو بطور ساتھی بولر کھلائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔