حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل سیکڑوں افسران کی ترقیوں کی راہ ہموار ہوگئی۔
افسران کی ترقیوں کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا گیا۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 4 اگست تک جاری رہے گا جس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کریں گے۔
افسران کو گریڈ19 سے 20 اور20 سے21میں ترقیوں کاجائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت نئے چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی کے بعد ہوئی ہے۔ سی ایس بی کی سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں مستقل ، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ملازمین کو فی ڈیلی ویجر 12ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا۔