پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیےچھ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
اس سیزن میں چونتیس نئے کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیے گئے۔ روحیل نزیر اور حیدر علی کے علاوہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کھیلنے والے گیارہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن گئے۔
چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اوسط عمریں پچیس سے ستائیس سال ہیں۔
سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔
تمام کھلاڑیوں کا 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020 سے 31 جولائی 2021 تک نافذالعمل ہوں گے۔
ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز، جوکہ قومی سلیکٹرز بھی ہیں، نے کیا ہے۔ اس عمل کے دوران تمام کوچز نے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے۔