پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکول حصہ لیں گے۔
پہلے مرحلے میں ان تمام اسکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی۔
پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز تمام منتخب شدہ اسکولز میں ٹرائلز لیں گے، ستمبر کے تیسرے ہفتے میں400 سے زائد اسکولز کا 40 اوورز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔
گزشتہ دنوں پی سی بی نے 2025-26 کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
انڈر 19 ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں ہوں گے، پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز ہوں گے۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ٹرائلز ہوں گے۔
ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے، منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔