پی سی بی کا ٹیم کی کوچنگ کے لیے مزید دو غیرملکی کرکٹرز سے رابطہ

pcb

پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی تقرری کے لیے مزید دو غیرملکی کرکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔

سابق کرکٹرزشین واٹسن، مائیک ہیسن اور ڈیرن سیمی کی جانب سے پیشکش ٹھکرانے کے بعد پی سی بی حکام قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے رابطہ کیا ہے۔

تاہم کرسٹن اور رونچی دونوں نے اپنی رضامندی دینے سے پہلے وقت مانگا ہے۔

دونوں کرکٹرز کو طویل مدتی معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ انہوں نے جواب دینے سے پہلے اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے مشورہ کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

اگرچہ سینئر کھلاڑیوں نے کوچنگ کی تقرریوں کے حوالے سے فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن ابھی ان سے مشاورت باقی ہے۔ تاہم، انہوں نے مختلف فرنچائز لیگز سے ان سے واقفیت کے پیش نظر غیر ملکی کوچز پر کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ حکام غیر ملکی کوچز کے ساتھ مقامی کوچز کی خدمات بھی حاصل کریں گے۔ سعید اجمل اور عمر گل کا بورڈ کے ساتھ پہلے ہی دو سال کا معاہدہ ہے۔