پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان شاہینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل عبدالرحمن کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی تاہم قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی تاخیر سے آمد کے باعث انہیں 7 اپریل سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں تربیتی سیشنز کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی آمد کے بعد رحمان مذکورہ کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان شاہینز کے لیے ٹیم منیجر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ صبور احمد بطور ٹرینر اور محمد اسد شاہینز اسکواڈ کے فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
عمران بٹ کی قیادت میں پاکستان شاہینز 3 سے 27 مئی تک زمبابوے کا دورہ کرے گی۔
پاکستان شاہینز:
عمران بٹ (کپتان) (لاہور)، حسین طلعت (نائب کپتان) (لاہور)، عامر جمال (اسلام آباد)، عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حسیب اللہ (کوئٹہ)، کامران غلام (پشاور)، مہران ممتاز ( راولپنڈی، میر حمزہ (کراچی)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، مبصر خان (اسلام آباد)، محمد عمر (کراچی)، عمیر بن یوسف (کراچی)، قاسم اکرم (لاہور)، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) (اسلام آباد)، صاحبزادہ فرحان (پشاور) اور شاہنواز ڈہانی (لاڑکانہ)۔ آصف محمود (حیدرآباد)، اطہر محمود (گوجرانوالہ)، سعد خان (حیدرآباد) اور وقار احمد (پشاور)