پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس سے متعلق ویڈیو شیئر کردی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔
اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی ، افتخار احمد ،حارف رؤف، خوشدل شاہ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کا پروانہ ملا جبکہ عابد جمال، محمد حارث ( ریزو وکٹ کیپر) ، شاہ نواز دھانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ٹکٹس کھلاڑیوں کو دروازے پر جاکر فراہم کیے جارہے ہیں۔
Ticket to Australia! 🎟️🇦🇺
Our ICC @T20WorldCup-bound squad 🙌#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S07IokFB0W
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی ٹکٹس ملنے پر مسرور ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔