چیمپئنز ٹرافی 2025، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلی جائے گی اس سلسلے میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان "ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ” پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے۔

ذکا اشرف اور جوناتھن ہال نے ٹورنامنٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نگراں وزیراعظم سے ملاقات میں سیکیورٹی کی منظوری پہلے ہی لے چکے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کردی تھی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے۔