شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ہیں کیونکہ پی سی بی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے مکی آرتھر کی سربراہی میں قومی کوچنگ اسٹاف، کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتان مصباح الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر محمد حفیظ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک اور بولنگ کوچ مورنی مورکل کو بھی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر رپورٹ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
The PCB under Chairman Management Committee Mr Zaka Ashraf met with the national coaching staff headed by Mickey Arthur, captain Babar Azam, vice-captain Shadab Khan, and former captains Misbah ul Haq and Mohammad Hafeez to review the team's performance in the ACC Asia Cup 2023.… pic.twitter.com/rtVM0eeZ8B
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 21, 2023
جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی شرکت کی تاکہ کھلاڑیوں کی انجری اور کھلاڑیوں کی بحالی پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی جاسکے۔
تاہم اب ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے لیے بالآخر تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق تمام مشاورت مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل صبح سوا 11بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔