لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن لیگ نمائشی میچز کی تفصیلات جاری کردیں جبکہ میچ آفیشلز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ویمن لیگ نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز کے لیے ایمازونز اور سپر ویمنز کے ناموں سے ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
تینوں میچز کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ ویمنز میچز کے بعد پی ایس ایل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
Get ready for the Amazons 🆚 Superwomen matches to #LevelPlayingField!
The action begins on 8 March! 🏏 pic.twitter.com/9lBBQ5OnWp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2023
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویمن میچز کے بعد ستمبر، اکتوبر میں ویمن پی ایس ایل کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ میچز کے دوران 8 مارچ کو ویمن ڈے اور 10 مارچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویمن میچز کے دوران 11 مارچ کو خواتین کی خود مختاری کا دن بھی منایا جائے گا۔
🗓️ Save the dates 🗓️
Schedule for the Women's League exhibition matches unveiled 🚨
Read more 👉 https://t.co/phFtdPOL4a#LevelPlayingField pic.twitter.com/AlpC5BX9zI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2023
میچ آفیشلز کا اعلان
دوسری جانب پی سی بی نے ویمن میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے محمد انیس تینوں میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شوذب رضا، سلیمہ امتیاز، طارق رشید، حمیرا فرح امپائر ہوں گے۔